جیکب آباد میں شہید مرتضی بھٹو کی سالگرہ منائی گئی

ہفتہ 19 ستمبر 2020 22:12

جیکب آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) جیکب آباد میں شہید مرتضی بھٹو کی سالگرہ منائی گئی ضلعی صدر نے کارکنان کے ہمراہ کیک کاٹا تفصیلات کے مطابق پی پی شہید بھٹو ضلع جیکب آباد کی جانب سے شہید بھٹو ہائوس پر شہید میر مرتضی بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی صدر ندیم قریشی عبدالسمیع سومرو،نورمحمد منجھو،ریاض لاشاری ،نگار بروہی سعید ،عمران ابڑو و دیگر کارکنان کے ہمراہ شہید میر مرتضی کی سالگرہ کا کیک کاٹا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ندیم قریشی نے کہا کہ شہید مرتضی قتل کیس میں تاحال انصاف نہیں ملا قاتلوں کی عدم گرفتاری سے دلبرداشتہ ہیں20ستمبر شہید مرتضی کی شہادت کا دن ہے اس دن ضلعی دفتر میں برسی تقریب ہوگی قرآن خوانی کے بعد شہدا کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور انصاف کے حصول کے لئے انصاف کا علامتی جنازہ اٹھا کر احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جو پورے شہر میں مارچ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں