جیکب آباد، پولیس کا مختلف کارروائیوں میں 4 ملزمان کو گرفتار کرنے دعویٰ

بدھ 28 جولائی 2021 19:41

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) جیکب آباد، پولیس کا مختلف کارروائیوں میں 4 ملزمان کو گرفتار کرنے دعویٰ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،جیکب آباد میں سی آئی اے اسپیشل اسکواڈ کی ٹیم نے تھانہ پنوعاقل ضلع لاڑکانہ کے کیس میں اشتہاری ملزم حاجی بھنڈ کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ تاجو دیرو تھانہ کی پولیس نے چیکنگ کے دوران ایک ملزم محمد نواز تھیم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بغیر لائسنس ٹی ٹی پسٹل اور تین گولیاں برآمد کرلی ہے،علاوہ ازیں ٹھل کے اے سیکشن تھانہ کی پولیس نے پولیس مقابلے کے مقدمے میں روپوش ملزم منیر سرکی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بغیر لائسنس بندوق اور تین کارتوس برآمد کرلیے ہیں ایک اور کاروائی میں گڑہی خیرو کے پنھوں بھٹی تھانہ کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے کیس میں مطلوب ملزم نظیر خان کٹوہر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بغیر لائسنس ٹی ٹی پسٹل برآمد کرلی ہے، گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں