جیکب آباد کی جمس اسپتال کی سیکورٹی کا ٹھیکہ سفارش پر دینے کا انکشاف

بدھ 28 جولائی 2021 19:41

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) جیکب آباد کی جمس اسپتال کی سیکورٹی کا ٹھیکہ سفارش پر دینے کا انکشاف ، جمس حکام کے خلاف سپرا کو درخوست دے دی گئی ، خلاف ضابطہ گریفن کمپنی کو ٹھیکہ دینے کا الزام تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی جمساسپتال میںسیاسی مداخلت اور سفارشی کلچر کی وجہ سے ماحول دن بہ دن خراب ہوتا جا رہا ہے بد انتظامی کی وجہ سے مریض علاج کی معیاری سہولت سے بھی محروم ہیںجمساسپتال کی سیکورٹی کا ٹھیکہ سفارش پر دینے کا انکشاف ہوا ہے جمس کی پریکیورمنٹ کمیٹی کے چیئر مین اور ڈائریکٹر جمس عبدالواحد ٹگڑ ، ڈی سی کے نمائندے کے طور پر شامل اسسٹنٹ کمشنر شہزاد احمد اور ڈاکٹر عصمت علی لہر نے گریفن سیکیورٹی سروسز کو ٹھیکہ دینے کی منظوری دے دی ہے اس فیصلے کے خلاف فرنٹ لائن سیکورٹی سروسز کے افضل ملک نے ڈائریکٹر ایس ایس پی آر اے کراچی کو درخواست دیتے ہوئے جمس اسپتال کی سیکورٹی کا ٹھیکہ خلاف ضابطہ دینے کا الزام لگایا گیا افضل ملک نے اپنی درخواست میں کہاہے کہ 30جون کو جمس میں ہونے والی بولی میں تین کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا اور کہا گیا کمپنی کے اصل کاغذات جمع کرائے جائیںاور 25جولائی کو گریفن سیکورٹی سروسز کو ٹھیکہ دے دیا گیا جس پر تحفظات ہیںگریفن سیکورٹی نے غلط معلومات اور جعلی کاغذات جمع کرائے مذکورہ کمپنی ڈیڑھ سال سے معطل ہے جس کمپنی کو جمس کی سیکورٹی کا ٹھیکہ دیا گیا ہے وہ پی ٹی اے میں رجسٹر نہیںبینک اسٹیٹمنٹ بھی کم ہے سندھ روینیو بورڈ میں بھی شارٹ ہے ، سیسی اور ای او بی آئی میں بھی شراکت نہیںجبکہ موکل کی تفصیل بھی درست نہیں ہے اور یہ سپر ا رولز کی خلاف ورزی ہے انصاف کی بہتری کے لئے فیصلہ کیا جائے اس سلسلے میں ڈائریکٹر جمس عبدالواحد ٹگڑ سے رابطے کی کوشش کی گئی پر انکانمبر اٹینڈ نہ ہواجمس کی پروکیورمنٹ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر عصمت لوہر نے رابطے پر کہا کہ سیکورٹی کا ٹھیکہ کس بنیاد پر گریفن کمپنی کو دیا گیا یہ تو ڈائریکٹر ہی بتا سکتے ہیں سار ے معاملات وہ دیکھتے ہیں میں رکن ضرور ہوں مجھ سے صرف درستخط لی جاتی ہے میں اس موقع پر تو کچھ ترمیم نہیں کر سکتا مستقل ملازم بھی نہیں ہوں کانٹریکٹ پر ہوں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں