جیکب آباد،پولیس کی جانب سے مبینہ مقابلے میں مارے گئے 2نوجوانوں کے کیس کی پیروی کرنے والا چچازاد گرفتار

منگل 21 ستمبر 2021 17:58

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) جیکب آباد میں پولیس کی جانب سے مبینہ فل فرائی کئے گئے 2نوجوانوں کے کیس کی پیروی کرنے والا چچازاد گرفتار ، مولاداد پولیس کا مجیب جکھرانی کو پسٹل سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ ، مجیب کو تین روز قبل کراچی سے گرفتار کیا گیا ورثہ مجیب کی تلاش میں تھے جیکب آباد پولیس نے پسٹل سمیت گرفتار ظاہر کی ہے ،پولیس مجیب کے بھائی کا کیس داخل کرنے کے بجائے ہراسان کررہی ہے :مولابخش سومرو کو الزام۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پانچ ماہ قبل پولیس کی جانب سے مقابلے میں فل فرائی کئے گئے نوجوان بختیار جکھرانی اور محمد شیر جکھرانی کو جعلی مقابلے میں قتل کے معاملے کی پیروی کرنے والے برطرف کئے گئے پولیس اہلکارمجیب جکھرانی کو مولاداد پولیس نے پسٹل سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے پولیس ترجمان کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پولیس مقابلے میں مطلوب مجیب جکھرانی کو مولاداد تھانے کی حدود سے پسٹل سمیت گرفتار کیا گیا ہے مجیب جکھرانی کے قبضے سے ٹی ٹی پسٹل برآمد کرکے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے واضح رہے کہ سول لائین تھانے کی حدود پولیس مددگار سینٹر کے قریب مئی کے مہینے میںپولیس نے مبینہ مقابلے میں بختیار جکھرانی اور محمد شیر جکھرانی کو فل فرائی کیا تھا اس معاملے کی پولیس اہلکار مجیب جکھرانی پیروی کررہا تھا اور مختلف فورمز پر اس حوالے سے آواز بھی بلند کی جس پر ایس ایس پی کی جانب سے مجیب جکھرانی کو نوکری سے برطرف کیا گیا تھا اور اب گرفتار کرکے کیس داخل کیا گیا ہے اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف یوتھ کے مرکزی صدر مولا بخش سومرو نے کہا کہ پولیس کی جانب سے فل فرائی کئے گئے دو نوجوانوں کے کیس میں انصاف کے لئے جدوجہد کرنے والے مجیب کو کراچی سے تین روز قبل گرفتا ر کیا گیا ورثہ گمشدگی پر پریشان اور تلاش میں تھے کہ پیر کی رات کو مجیب کی مولاداد پولیس کے ہاتھوں گرفتار دکھائی گئی ہے، مجیب کراچی مجھ سے ملنے آیا تھا، پولیس مقابلے میں مارے گئے نوجوانوں کے کیس سے دستبردار کرنے کے لئے مجیب اور اسکے عزیز و اقارب کو پولیس کی جانب سے مختلف طریقوں سے ہراساں کیا جا رہا ہے چیف جسٹس سپریم کورٹ ، سندھ ہائی کورٹ ، آئی جی سندھ اس کا نوٹس لیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں