جیکب آباد میں یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ڈی سی کی قیادت میں ریلی کا انعقاد

جمعہ 5 اگست 2022 22:58

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2022ء) جیکب آباد میں یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ڈی سی کی قیادت میں ریلی ،تفصیلات کے مطابق یوم استحصال کشمیر کے سلسلے میں ڈی سی آفیس سے ایک ریلی ڈی سی محمد یوسف شیخ کی قیادت میںنکالی گئی جس میں مختیار کار غلام عباس سدہایو ،ڈی ایچ او عبدالغفار رند سمیت مختلف محکموں کے ملازمین نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے کشمیری اور سبز ہلالی پرچم اٹھا کر شہر کے راستوں پر مارچ کیا اور مظلوم کشمیریوں پر بھارتی جارحیت کے خلاف نعرے لگائے اس موقع پر ڈی سی محمد یوسف شیخ نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر مظالم بند کرکے حق خود ارادیت دے اقوام متحدہ کشمیریوں پر مظالم بند کرائے

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں