جے یو آئی کے وفد کی نئے ایس ایس پی جیکب آباد سید سلیم شاہ سے ملاقات

بدھ 20 مارچ 2024 17:05

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2024ء) جمعیت علمائے اسلام کا ایک وفد نئے ایس ایس پی جیکب آباد سید سليم شاه سے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، مولانا عبدالجبار رند، درمحمد ڈول، حافظ میر محمد بنگلانی، مولانا نصراللہ گھنیو، مختیار احمد کھوسو، چاکر خان جکھرانی، تاج امروٹی اور دیگر کی قیادت میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد نے امن امان اور اسٹریٹ کرائم روکنے، رمضان آرڈیننس پر عمل، ہوٹلوں پر آئیس منشیات، فارملین کی ملاوٹ شدہ چائے کی بندش، شہر کو ون وے کے قیام پر بات چیت ہوئی، ایس ایس پی سید سليم شاه نے کہا کہ امن کا قیام پہلی ترجیح ہے۔

مزید کہا کہ بغیر کسی فرق کے انسانیت کی خدمت کی جائے گی۔ چوکیاں بڑہا کر پولیس کو الرٹ رکہا جائے گا، گشت کو بڑھایا جائے گا، ہر مسلک کی مساجد اور دیگر جگہوں پر اوپن کچھریاں کی جائیں گی۔ مزید شہریوں کے ساتھ مل کر مسائل حل کرنے کی یقین د ہانی کرائی۔\378

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں