جیکب آباد سندھ ادبی سنگت کا دستوری اجلاس

جمعرات 21 مارچ 2024 15:31

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) جیکب آباد میں سندھ ادبی سنگت کا دستوری اجلاس اختر الزمان شاہ کی صدارت میں ہوا اجلا س کی کاروائی عباس سارنگ نے چلائی اجلاس میں عاجز شہزادنے نثری نظم،عباس سارنگ اور محمد ہاشم ساغر نے اپنی نئی غزل پڑھی جبکہ غلام حسین پیچوہو نے قطعہ پیش کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میاں جاوید لاشاری،غلام مصطفی اور ادیبہ پیچوہو بھی موجود تھے،شاہ عبدالطیف بھٹائی کی شاعری عاجز شہزاد نے پیش کی اختر الزماں شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اجلاس میں تمام دوستوں کا انداز بیاں پسند آیااور دل کو سکون بھی ملا کہ نوجوان اتنا اچھا لکھ رہے ہیں جو قابل تعریف ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں