جیکب آبادمیں پرائیوٹ افراد کو دیئے گئے 30پولیس اہلکار واپس

سیاسی مذہبی اور دیگر کو دیئے گئے 200سے زائد پولیس اہلکاروں کی واپسی نہ ہوسکی

جمعرات 21 مارچ 2024 23:12

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2024ء) جیکب آبادمیںپرائیوٹ افراد کو دیئے گئے 30پولیس اہلکار واپس ، سیاسی مذہبی اور دیگر کو دیئے گئے 200سے زائد پولیس اہلکاروں کی واپسی نہ ہوسکی، پی ڈی ایس پی نے بھی اپنے گڑھی خیرو تبادلے کئے گئے اہلکاروں کو واپس بلالیا ایس ایس پی اپنے فیصلے پر تین دن بھی قائم نہ رہ سکے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پرائیو ٹ افراد کو دئے گئے 30اہلکاروں کو واپس طلب کرکے ایس ایس پی سلیم شاہ نے تھانوں پر تعینات کر دیاہے ایس ایس پی کے اس اقدام کو شہریوں کو جانب سے سراہا گیا ہے ان کا کہنا ہے کہ تھانوں پر مقر ر اہلکاروں سے ڈیوٹی بھی لی جاتی ہے یا یہ احکامات صرف کاغذوں تک محدو دہیں جبکہ سیاسی ، سماجی اور بااثر شخصیات کے محافظ کے طور پر دئے گئے 200سے زائد پولیس اہلکاروں کی واپس نہیں کرایا جا سکا ہے ، چند روز قبل ایس ایس پی نے 277اہلکاروں کے تبادلے کئے تھے ، اس فیصلے پر ایس ایس پی تین روز بھی قائم نہ رہ سکے پی ڈی ایس پی نے اپنے گڑھی خیرو تبادلے کئے گئے اہلکاروں کو واپس کرالیا پی ڈی ایس پی کے پاس 50سے زائد اہلکار ہیں معلوم ہوا ہے کہ سفارش کی بنیاد پر ایسے لوگوں کو بھی پولیس اہلکار گارڈ کے طور پر دئے گئے ہیں جن پر مقدمات ہیں اور وہ پویس کو مطلوب ہیںسفارشی بنیاد پر غیر ضروری طور پر پرائیوڑ افراد کو پولیس اہلکار محافظ کے طور پر دینے کی وجہ شہر میں سیکیورٹی کے لئے نفری نہ ہونے کے برابر ہے وزیر داخلہ سندھ ،آئی جی سندھ پویس اس معاملے کا فوری نوٹس لیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں