جیکب آبادایس ایس پی نے ڈیوٹی نہ کرنے پر 50اہلکاروں کی تنخواہیں بند کر دیں

بدھ 27 مارچ 2024 16:01

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) جیکب آباد کے ایس ایس پی سلیم شاہ نے ڈیوٹی نہ کرنے پر 50 پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں بند کرنے کے احکامات جاری کر دئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان جیکب آباد پولیس کے مطابق مذکورہ اہلکاروں نے گڑھی خیرو تبادلہ کرنے کے بعد کئی روز گذرنے کے باوجود اپنی ڈیوٹی متعلقہ تھانے پر جوائن نہیں کی تھی جس پر کارروائی کی گئی اور ان کی تنخواہیں روک لی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں