جیکب آباد، ایس ایس پی کی زیرِ صدارت امن و امان کو بہتر بنانے کے حوالے سے اجلاس

جمعہ 5 اپریل 2024 13:03

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) ایس ایس پی سید سلیم شاہ جیکب آباد کی زیرِ صدارت امن و امان کو بہتر بنانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سب ڈویژن ٹھل اور گڑھی حسن کے ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایکٹیو کرمنلز ، روپوش، اشتہاری و مطلوب ملزمان کےخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کےلئے متعلقہ ایس ایچ اوز مزید پولیس پکٹس لگائیں اور مسلسل گشت جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ کندھ کوٹ ، شکارپور اور صحبت پور بارڈر سے منسلک اہم پولیس پکٹس پرسٹرانگ ہولڈ قائم کریں، تمام سب ڈویژنز کے ایس ایچ اوز گشت بڑھائیں اور پولیس کے جوانوں کا مورال اور ٹرن آؤٹ چیک کریں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں