جیکب آباد، سیاہ کاری کے دیرینہ تنازع پر جھگڑا، خاتون ہلاک

جمعہ 5 اپریل 2024 14:40

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) جیکب آباد کے مولاداد تھانے کی حدود میں 2گروپوں میں جھگڑے کےدوران فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک جبکہ اس کا شوہر شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مولاداد تھانے کی حدود قادر پور میں سیاہ کاری کے دیرینہ تنازع پر کھوسہ قبائل کے2گروپوں میں جھگڑے کےدوران فائرنگ سے خاتون عابدہ ہلاک جبکہ اس کا شوہر برکت علی شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے لاش کو سول ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں