جیکب آباد پولیس اور کسٹم حکام کی مشترکہ کارروائی،ٹرین سے لاکھوں روپیہ کی مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد

پیر 8 اپریل 2024 14:56

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) جیکب آباد کے ڈی ایس پی سٹی گل حسن تھیبو اور ایس ایچ او تھانہ سول لائن انسپکٹر عبدالمجید سدھایو اور کسٹم حکام نےخفیہ اطلاع پر مشترکہ کاروائی کی چیکنگ کے دوران ایک ٹرین سے لاکھوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ،غیر ملکی سامان برآمد کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

برآمد شدہ نان کسٹم پیڈ غیر ملکی سامان کی تفصیل کے مطابق، 80 عدد قابلی ٹائرز،400 کلو گرام ایرانی کپڑا, 11 عدد یو پی ایس انورٹر 200 عدد کٹہ ایرانی پلاسٹک شاپر سمیت دیگر سامان برآمد شامل ہے،برآمد شدہ تمام سامان پولیس کسٹڈی کرکے قانونی کاروائی بعد کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا۔\378

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں