جیکب آباد پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

پیر 15 اپریل 2024 13:09

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) جیکب آباد صدر تھانہ کی حدود با ئی پاس پر ماڈل ٹاؤن کے قریب مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی سید سلیم شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زخمی ملزم کی شناخت جاوید ولد قابل مغیری سکنہ ریلوے تالاب سے ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

ملزم اپنے پانچ ساتھیوں سمیت واردات کے ارادے سے بائی پاس پر کھڑے تھے کہ پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جوابی فائرنگ میں ایک ملزم زخمی اور دیگر فرار ہو گئےؕ زخمی ملزم کے قبضے سے ایک بنا لائسنس کے پستول برآمد کیا ہے ۔گرفتار ملزم پولیس کو متعدد سنگین جرائم میں مطلوب تھا، زخمی ملزم کو سول ہسپتال لیجاکر طبی امداد دی گئی ہے۔\378

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں