جیکب آباد، کرکٹر معین خان کی کھیلوں کے فروغ کیلئے منعقدہ پروگرام میں شرکت

منگل 19 نومبر 2019 17:21

جیکب آباد، کرکٹر معین خان کی کھیلوں کے فروغ کیلئے منعقدہ پروگرام میں شرکت
جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور لیجنڈ کرکٹر معین خان کھیلوں کے فروغ کیلئے منعقدہ پروگرام میں شرکت کیلئے جیکب آباد پہنچے جہاں ایس ایس پی جیکب آباد بشیر احمد بروہی کی جانب سے انہیں خوش آمدید کہا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی اور معین خان نے کارنیلین ٹولرینس کرکٹ لیگ کی جانب سے مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کیلئے مثبت رابطوں کو بڑھانے اور کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے منعقدہ پروگرام میں شرکت کی اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ معین خان نے کرکٹ کو فروغ دینے میں تعاون کرنے پر اپنے اور کارنیلین ٹولرینس کی جانب سے ایس ایس پی کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں