جیکب آباد میں جشن آزادی کے سلسلے میں بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد

منگل 16 اگست 2022 16:28

جیکب آباد میں جشن آزادی کے سلسلے میں بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد
جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2022ء) جیکب آباد کے مبشر کلب میں جشن آزادی کے سلسلے میں بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خاص ڈاکٹر غلام محمد چنہ،خالد سومرو تھے، ٹورنامنٹ کا فائنل طالب ڈومکی،ڈاکٹر نیاز سومرو اور شکور اوڈھو،صابر سومرو کی جوڑی کے درمیان کھیلا گیا جو دلچسپ مقابلے کے بعد طالب ڈومکی اورڈاکٹر نیاز سومرو کی ٹیم نے جیت لیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر غلام محمد چنہ نے فاتح جوڑی کو ونر ٹرافی دی، ڈاکٹر لیاقت ابڑو ٹورنا منٹ کے بہتری کھلاڑی قرار پائے اور ایوارڈ وصول کیا ۔ آغا غلام مصطفی،ذوالفقار اچکزئی،یونس گوپانگ،امان اللہ اوڈھانو،آفتاب شاہ اور ٹورنامنٹ کے دیگر کھلاڑیوں میں بھی انعامات تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں