اوستہ محمد معمولی بارش سے شہر کا نظام درہم برہم،بجلی گیس غائب،شہر کی اہم شاہراہوں سمیت محلہ کوچوں میں جھیل کا منظر ،شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات

پیر 11 مارچ 2019 17:20

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2019ء) اوستہ محمد معمولی بارش سے شہر کا نظام درہم برہم،بجلی گیس غائب،شہر کی اہم شاہراہوں سمیت محلہ کوچوں میں جھیل کا منظر ،شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات،کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا،لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے،میونسپل کمیٹی کے مقامی آفیسران و اہلکارسیرو تفریح میں مصروف،حکام بالا اس جانب فوری نوٹس لیں،اوستہ محمد کے عوامی حلقوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز معمولی بارش کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئی۔

میونسپل کمیٹی کی مجرمانہ غفلت اور شہر میں صفائی کا فقدان کی وجہ سے سیوریج کا نظام تباہ و برباد ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی جناح روڈ سمیت شہر کے محلہ کوچوںمیں جھیل کا منظر پیش کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

برساتی پانی ٹہرنے اور کیچڑ کی وجہ سے متعدد افراد پھسل کر زخمی ہو گئے۔اس موقع پر اوستہ محمد کے شہریوں اور تاجر رہنمائوں علی نواز عمرانی،ریاض میمن،زاہد بوہڑ ،اورنگزیب بلوچ اور جانب لہڑی نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس جدید دار میں بھی اوستہ محمد کے شہری زندگی کی بنیادی سہولیات سے یکسر محروم ہیں۔

اللہ تعالیٰ کی رحمت اوستہ محمد کے شہریوں کیلئے زحمت بن جاتی ہے۔معمولی سی بارش کے چند قطروں سے اوستہ محمد شہر ڈوب گیا ہے۔جبکہ میونسپل کمیٹی کا ادارہ عوامی مسائل حل کرنے اور شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر کرنے میں بری طرح نا کام ہو چکی ہے۔میونسپل کمیٹی اوستہ محمد کو دیئے گئے کروڑوں روپے کے فنڈز کہاں خرچ ہوتے ہیںجو کہ ادارے کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے۔اوستہ محمد کے شہریوں اور تاجر نمائندوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان ،چیف سیکریٹری بلوچستان ،سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اور نیب کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ اس جانب فوری نوٹس لیں ۔شہر کے اہم شاہراہوں سے برساتی پانی اور کیچڑ کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کریں۔تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں آسانی ہو سکے۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں