ریاست میں ریاست قائم کر دیا گیا کندہ کوٹ ،کشمور نو گو ایریا بن گیا

منگل 19 مارچ 2024 23:00

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2024ء) ریاست میں ریاست قائم کر دیا گیا کندہ کوٹ ۔کشمور نو گو ایریا بن گیا دیدہ دلیری کے ذریعے روڈ پر فائرنگ کر کے گاڑیوں کو برسٹ کر کے ڈیروں مسافروں کو زخمی کر کے چھینا جارہا ہے اور انہیں اغوا کیاجا رہا ہے ان ڈاکووں سے پولیس کچھ نہیں کر سکتا معلوم ہوا کہ ان ڈاکووں کی پشت پناہی دھشت گرد اور این ٹی پاکستان کر رہے ہیں اہم ذرائع ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک دشمن اناصروں نے ایک منعظم طریقے سے ملک کے اندر گھس کر ڈاکووں کو جدید اسلحہ اور ان کی سر پرستی وڈیروں کے ذریعے کر رہے ہیں تاکہ ملک کے اندرونی حالات خراب کر کے عوام میں نعفرت پیدا کر کے ایسے حالات کریں کے ملک کے اندر ایک جنگ ہو جائے تاکہ باہر سے ملک پر حملہ کیا جایے اس وقت کشمور کندھ کوٹ نو گو ایریا بن گیا جس میں صادق آباد پنجاب بھی شامل ہے کچو کے علاقے میں ڈاکو راج بن گیا ایسے محسوس ہوتا ہے کہ ریاست میں ریاست قائم ہو گیا ہے دن دیہاڑے مسافروں کو اغوا کرنا گاڑیوں کے ٹائر برسٹ کرنا مسافروں سے لوٹ مار کرنا اور اغوا کر کے لے جانا ان سے تعاوان طلب کرنا نہ دینے پر انہیں فل فرائی یا ہاف فرائی کر کے ان کا وڈیو جاری کرنا ایک استاد کو گزشتہ روز قتل کر کے چلے گئے انہوں نے ایک شارٹ گن دیکھایا کہ بد امنی ہوئی ہے میں نے بندوق لی ہے تاکہ اسکول جایا کروں اس وڈیو وائرل کے بعد دوسرے روز کو انہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا اور کشمور روڈ پر چالیس سے زائد ڈاکووں نے روڈ پر فائرنگ کر کے کافی گاڑیوں کے ٹائر برسٹ کیے اور لوگوں کو مسافروں کو زخمی کر کے ڈرئیوروں کو اغوا کیا اورلوٹ مار کیا ایسے محسوس ہوتا ہے کہ کشمیرجیسے حالات ہو گئے ہیں حکومت سندھ یا مرکزی حکومت آپریشن کر کے ان ڈاکووں کا خاتمہ کریں اور مغویوں کو بازیاب کروائیں مسافر ٹرانسپورٹر سخت پریشان ہیں

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں