نئے بیچ کے طلبہ و طالبات کے لئے ہاسٹل الاٹمنٹ فارم 24ستمبر سے جاری کئے جائیں گے،جامعہ مہران اعلامیہ

پیر 23 ستمبر 2019 20:13

جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے ہاسٹل پرووسٹ نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ نئے بیچ (-19بیچ) کے طلبہ و طالبات کے لئے ہاسٹل الاٹمنٹ کے فارم 24ستمبر سے جاری کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

الاٹمنٹ فارم جامعہ مہران کے اسٹوڈنٹس ٹیچرز سینٹر میں قائم پرووسٹ ہاسٹلز کے دفتر سے حاصل کئے جا سکتے ہیں طلبہ کے لئے فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 24 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

جبکہ طالبات کے لئے فارم جمع کروانے کہ آخری تاریخ 13 اکتوبر ہے طلبہ الاٹیز کی لسٹ 29 اکتوبر اور طالبات کی الاٹیز لسٹ 14 اکتوبرکو جاری کی جائے گی جبکہ طلبہ الاٹیز 8 نومبر اور طالبات 21اکتوبر تک فیس جمع کروا سکتے ہیں مزید معلومات کے لئے ہاسٹل پرووسٹ کے دفتر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں