دہشتگردوں کی جامشورو سے کراچی بجلی فراہمی کی لائن کو دھماکے سے اڑانیکی کوشش

بدھ 7 دسمبر 2022 21:55

جامشورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2022ء) جامشورو سے کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ہائی ٹرانسمیشن لائن کے ایک اور ٹاور کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی گئی ہے۔ گزشتہ شب بھی دہشت گردوں نے ایک ٹاور کو بم دھماکا کرکے اڑانے کی کوشش کی تھی، پولیس کے مطابق اہم تنصیبات کو بم سے اڑانے کے واقعات تخریب کاری ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق 500 کے وی کے این کے آئی سرکٹ میں جامشورو سے کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ٹاور 463 میں دھماکا ہوا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 800 گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، دہشت گردوں نے ٹاورکے پلرکے ہر حصے میں 200 گرام بارود مواد نصب کیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق گزشتہ شب بھی دہشت گردوں نے ٹاور 467 کو بھی دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی تھی جس میں 400 گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔واپڈا حکام کے مطابق ٹاورز کے پلر انٹیکٹ ہونے کے باعث بجلی کی فراہمی میں کوئی تعطل نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں