جامشورو روڈ پر موٹر سائیکل کے حادثے میں سوڈانی طالبعلم جاں بحق ہو گیا

جمعہ 2 نومبر 2018 22:05

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2018ء) جامشورو روڈ پر موٹر سائیکل کے حادثے میں سوڈانی طالبعلم عثمان عمر جاں بحق ہو گئے، وی سی سندھ یونیورسٹی نے واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جامعہ سندھ جامشورو میں زیرتعلیم نوجوان سوڈانی طالبعلم عثمان عمر جامشورو اوور ہیڈ برج پر موٹرسائیکل حادثے میں جاں بحق ہو گئے وہ شعبہ ڈی فارمیسی میںپڑھ رہے تھے، وی سی سندھ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق ہونے والے جامعہ سندھ کے ڈی فارمیسی کے سوڈانی نژاد طالبعلم عثمان عمر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، وہ اطلاع ملنے پر لیاقت میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد پہنچے طالبعلم کی میت کا آخری دیدار کیا اور حادثے کی تفصیلات معلوم کیں، وائس چانسلر نے عثمان عمر کی میت ان کے آبائی ملک سوڈان بھیجنے کے حوالے سے سوڈان کے سفارتخانے سے ہونے والے رابطوں، پیش رفت اور دیگر ضروری قانونی اقدامات کی تفصیلات معلوم کیں اور ہدایات جاری کیں، اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ دایو، شعبہ فارمیسی کے اساتذہ و طلباء بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں