جام شورو، سی ٹی ڈی کی کارروائی، تخریب کاری میں ملوث دہشتگرد گرفتار

دہشتگردکی شناخت سجاد احمد عرف سجو کے طور پر ہوئی ہے، جس کا تعلق کالعدم علیحدگی پسند تنظیم سے ہے،سی ٹی ڈی حکام

بدھ 6 دسمبر 2023 16:01

جام شورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2023ء) کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے جامشورو کے علاقے گوٹھ یوسف میں چھاپہ مارکر مبینہ دہشتگرد کو دستی بم سمیت گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی جامشورو تھرمل پاور ہائوس کی ہائی ٹرانسمیشن لائنوں کے قریب کی جہاں سے کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشتگرد سجاد ملاح کو گرفتار کرلیاگیا۔

حکام کے مطابق ملزم نیشنل ٹرانسمیشن لائن اور ریلوے ٹریک پر تخریب کاری کی وارداتوں میں ملوث ہے۔حکام کے مطابق دہشتگردکی شناخت سجاد احمد عرف سجو کے طور پر ہوئی ہے، جس کا تعلق کالعدم علیحدگی پسند تنظیم سے ہے،سجاد عرف سجو کے قبضے سے ہینڈ گرینڈ بھی برآمد ہواہے۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایاکہ ملزم سجاد ملاح قاضی احمد بے نظیر آباد کا رہائشی ہے جو ہائی ٹرانسمیشن لائنوں اور قاسم آباد ریلوے ٹریکس پر بم دھماکے کے مقدمے میں مطلوب تھا جبکہ اس کے دو ساتھ بارودی مواد لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے مبینہ دہشتگرد سندھ لبریشن آرمی سے وابستہ ہیں۔حکام نے بتایاکہ گرفتار دہشتگرد کالعدم تنظیم کا سرگرم رکن ہے۔دہشتگرد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں