وزیراعظم شاہد خاقان نے1263میگاواٹ کےچوتھےایل این جی پاورپلانٹ کاافتتاح کردیا

ملک سےلوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوچکا،حکومت جون میں مدت پوری کرے گی،اتحاد بنانے کی ضرورت نہیں،مخالفین الیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں،سی پیک مشرف اورپیپلزپارٹی حکومت میں بھی آسکتاتھا۔وزیراعظم شاہد خاقان کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 9 دسمبر 2017 15:19

وزیراعظم شاہد خاقان نے1263میگاواٹ کےچوتھےایل این جی پاورپلانٹ کاافتتاح کردیا
جھنگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 دسمبر2017ء) :وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 1263میگاواٹ کے چوتھے ایل این جی پاورپلانٹ کا افتتاح کردیا ہے،منصوبہ 80 ارب روپے کی لاگت سےتیار ہوا،حکومت نے20ماہ میں بجلی کے3منصوبے مکمل کیے۔انہوں نے جھنگ میں پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت جون میں مدت پوری کرے گی،اتحاد بنانے کی ضرورت نہیں،مخالفین الیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں،سی پیک مشرف اورپیپلزپارٹی حکومت میں بھی آسکتاتھا،دراصل یہ این آراو کی حکومت میں نہیں ہوسکتا،ملک سےلوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگریہ پاورپلانٹ نہ بنتے توملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوتی۔پاکستان کے تین بڑے منصوبے 20مہینوں میں مکمل کیے۔ انہوں نے سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سیاسی اتحاد بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

حکومت جون میں مدت پوری کرے گی اور عوام فیصلہ کرے گی۔ مجھے نظر آرہاہے کہ ہمارے مخالفین الیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں۔

آج ضرورت اس بات کی ہے کہ قومی اسمبلی میں جوبل آیاہے اس کومنظور کریں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی بدولت اربوں ڈالرکے منصوبے مکمل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اخباروں میں پڑھاکہ ٹیکنوکریٹ حکومت ہونی چاہیے۔ مجھے ماضی والے ٹیکنوکریٹ بتائیں کہ ان کی کیا کارکردگی تھی ۔ سی پیک مشرف اور زرداری کے دورمیں بھی آسکتاتھالیکن سی پیک نوازشریف کے دورحکومت میں آیا۔یہ این آراواور ٹیکنوکریٹ حکومت کے ادوارمیں نہیں ہوسکتا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں