جھنگ سے آزاد امیدوار محمد معاویہ اعظم پاکستان تحریک انصاف سے ہاتھ کر گئے

پنجاب اسمبلی کے متنازعہ ترین رکن اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے انکار کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 9 اگست 2018 19:01

جھنگ سے آزاد امیدوار محمد معاویہ اعظم پاکستان تحریک انصاف سے ہاتھ کر گئے
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-09 اگست 2018ء) :جھنگ سے آزاد امیدوار محمد معاویہ اعظم پاکستان تحریک انصاف سے ہاتھ کر گئے، پنجاب اسمبلی کے متنازعہ ترین رکن اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے انکار کر دیا۔۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اس وقت وفاق میں اپنی پوزیشن مظبوط کرنے کی فکر میں ہیں۔اس سلسلے میں وہ مختلف سیاسی جماعتوں اور رہنماوں سے ملاقات کر رہے ہیں ۔

ایسے وقت میں جب پاکستان تحریک انصاف کو اراکین اسمبلی کی حمایت کی سخت ضرورت ہے،اس وقت میں پنجاب اسمبلی کے متنازعہ ترین رکن اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے انکار کر دیا۔محمد معاویہ اعظم نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی یقین دہانی کروائی تھی تاہم اب انہوں نے راہ حق پارٹی میں شمولیت اختیار کی لی تھی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ محمد معاویہ اعظم نے جھنگ کی صوبائی نشست سے فتح سمیٹی تھی۔

جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری سرور نے ان سے رابطہ کیا تھا اور تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت تھی تاہم اس پر کافی اعتراضات کئیے گئے اور پارٹی میں موجود افراد نے چوہدری سرور کے اس قدم کی مخالفت کی اور جس پر پاکستان تحریک انصاف نے بھی اعلان کیا کہ وہ کسی کالعدم جماعت کے فرد کو اپنی پارٹی میں جگہ نہیں دے گی جس کے بعد محمد معاویہ اعظم نے وزارت اعلیٰ کے انتخابات میں تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تاہم انہوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار نہ کی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں