لڑکی نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد خودکشی کر لی

ایک ماہ قبل دو اوباش نوجوانوں نے زبردستی لڑکی کی ویڈیو بنائی،متاثرہ لڑکی منت سماجت کرتی رہی تاہم ملزمان باز نہ آئے،ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 28 مئی 2021 16:23

لڑکی نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد خودکشی کر لی
جھنگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 مئی 2021ء ) صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ویڈیو وائرل ہونے پر لڑکی نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی۔بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ جھنگ کی تحصیل گڑھ مہاراجہ میں پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ایک ماہ قبل پیش آیا تھا جہاں دو اوباش نوجوانوں نے زبردستی لڑکی کی ویڈیو بنائی۔لڑکی منت سماجت کرتی رہی تاہم ملزمان باز نہ آئے۔

بعد ازاں انہوں نے متاثرہ لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی تھی۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لڑکی نے خودکشی کرلی۔واقعے کے بعد پولیس نے ویڈیو بنانے والے لڑکوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ایک ملزم کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔تاہم لڑکی کے گھر والوں نے لڑکوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا اور ملزمان کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

دوسری جانب فیصل آباد میں اروباری معاملات میں نقصان سے دلبرداشتہ فیکٹری مالک نے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی‘پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مارچری منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی‘ بتایاگیا ہے کہ تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ جمیل آباد کے رہائشی 3 بچوں کے باپ انوارالحق شاہ ولد شاہ محمد نے طیبہ فیکٹری نصیرآباد گلی نمبر6 میں سپرے پمپ کی فیکٹری بنا رکھی تھی کرونا کے باعث کاروبار میں مسلسل نقصان ہو رہا تھا جسکی وجہ سے اس نے مذکورہ فیکٹری کے تیسرے فلور پر جا کر اپنے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا‘پولیس مصروف تفتیش ہے۔

جبکہ قلات میں پچیس سالہ نوجون نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خودکشی کرلی۔ پو لیس کے مطابق قلا ت کا رہائشی پچیس سالہ نوجوان محمد رحیم ولد خدابخش نے گزشتہ روز نامعلوم وجوہات کی بنا گلے میں پھندھا ڈال کر خود کشی کر لی ۔ پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مز ید کاروائی جا ری ہے ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں