مستعفی ا یم پی اے محمد خان بلوچ کے خلاف پرانے مقدمات دو بارہ کھولنے کا فیصلہ

محمد خان فراڈ میں جیل بھی گئے تھے،بھتیجے افتخار بلوچ سے بھی کروڑوں روپے واپس لینے کا فیصلہ ، بیٹے پر شراب کے مقدمات کھل گئے

منگل 12 دسمبر 2017 20:29

مستعفی ا یم پی اے محمد خان بلوچ کے خلاف پرانے مقدمات دو بارہ کھولنے کا فیصلہ
جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2017ء) حکومت پنجاب نے مستعفی ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی محمد خان بلوچ کے خلاف کئی سال پرانے مقدمات دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، اس مقصد کیلئے ایس ایس پی جھنگ نے تھانہ قادر پور اور تھانہ من کے انچارج پولیس افسران سے محمد خان بلوچ اور ان کے خاندان کے خلاف مبینہ درج مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔

ایم پی اے محمد خان بلوچ نے ختم نبوت کے معاملہ پر اپنے استعفیٰ سیال شریف کے گدی نشین حمید الدین سیالوی کے حوالے کردیا تھا جبکہ استعفے اب پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ پہنچ گئے ہیں۔ استعفوں کے پہنچتے ہی محمد خان بلوچ اور ان کے خاندان کے خلاف کئی سال پرانے مقدمات دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ایم پی اے محمد خان بلوچ کی سال قبل فراڈ کے مقدمہ میں جیل میں گئے تھے تاہم بعد میں یہ مقدمات ختم ہوگئے تھے محمد خان بلوچ اور ان کے بھائی احمد خان بلوچ پر الزام تھاکہ فراڈ اور دھوکہ بازی سے حاصل پور ضلع بہاولپور میں کاٹن کے ڈیلروں سے کروڑوں روپے لوٹے تھے جن پرمقدمات درج ہوئے۔

(جاری ہے)

تھانہ قادر پور اور من تھانہ میں محمد خان بلوچ کے بیٹے پر شراب پی کر غل غپارہ کرنے کی درخواستیں موجود ہیں جن پر کارروائی ہونے کا امکان ہے ایم پی اے ممد خان بلوچ کے بھتیجے سابق ایم پی اے افتخار بلوچ جعلی ڈگری پر نااہل ہوئے تھے اب ان سے کروڑوں روپے وصول کئے گئے تنخواہوں ار فنڈز کا حساب بھی لیا جائیگا اس حوالے سے حکومت پنجاب نے محمد خان بلوچ کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے محمد خان بلوچ کا تعلق غریب خاندان سے تھا مال کمایا اور رکن پنجاب اسمبلی بنے تھے ان کے خاندان بلوچ فیملی کے کافی نوجوان چوریوں میں ملوث ہیں جن کے خلاف درج مقدمات اوپن ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں