پاکستان تحریک انصاف ملک و ملت کو خوشحال اور ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں دیکھنا چاہتی ہے، مہر نواز بھروانہ

بدھ 11 جولائی 2018 23:36

جھنگ۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف ملک و ملت کو خوشحال ،ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں دیکھنا چاہتی ہے ۔

(جاری ہے)

ہم عمران خان کے تبدیلی کے لشکر کے سپاہی ہیں، چیئرمین کے خواب نیا پاکستان کو ہم سب نے مل کر شرمندہ تعبیر کرنا ہے اور ایسے پاکستان کی بنیاد رکھنی ہے جس میں ہر شخص کو روزگار ملے،اعلیٰ تعلیم کے مواقع ہوں،صحت کی بہترین سہولیات،صفائی کا بہترین نظام ہو ،پاکستان کے عوام شفاف ،پر فضا ماحول میں زندگی بسر کریں اداروں کا تقدس ہو اور عوام کی صحیح معنوں میں حکمرانی ہو۔

ان خیالات کا اظہارپی ٹی آئی کے امیدوار پی پی127مہر محمد نواز بھروانہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ مہر محمد نواز بھروانہ نے کہا کہ کامیاب ہو کر وہ حلقہ کی ترقی ،خوشحالی کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے انہوں نے کہا کہ جھنگ یونیورسٹی عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے کا میاب ہو کر یونیورسٹی کا قیام ان کی اولین ترجیح ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو عوام ترقی اور خوشحالی اور اپنی نسلوں کے عظیم اور محفوظ مستقبل کے لیے "بلا"کے نشان پر مہر لگائیں ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں