ڈسٹرکٹ انفارمیشن ۱ٓفیسر جھنگ و ٹوبہ ٹیک سنگھ رائو شکیل احمد کرنٹ لگنے سے جاں بحق

پیر 29 جون 2020 15:56

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2020ء) محکمہ تعلقات عامہ حکومت پنجاب کے 33 سالہ ڈسٹرکٹ انفارمیشن ۱ٓفیسر جھنگ و ٹوبہ ٹیک سنگھ رائو شکیل احمد پیر کی صبح اچانک کرنٹ لگنے سے انتقال پاگئے۔رائو شکیل احمد مرحوم ہفتہ کی شام ویکلی ۱ٓف ہونے کے باعث اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ اپنے ۱ٓبائی گھر قصبہ ککڑ ہٹہ کبیر والا گئے ہوئے تھے۔ ان کے اہل خانہ کے مطابق پیر کی علی الصبح7 بجے کے قریب پانی والی موٹر چلاتے ہوئے انہیں بجلی کا زور دار جھٹکا لگاجس سے ان کی حالت غیر ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ رائو شکیل کو قریبی مرکز صحت منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ گئے۔ رائو شکیل احمدمرحوم نے پسماندگان میںبیوہ اور 2 بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ان کے پیش رو ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن جھنگ سرفراز اللہ خان بھی گزشتہ سال 29 فروری کو ویک اینڈ پر اپنے ۱ٓبائی علاقہ شیخوپورہ میں ٹریفک کے حادثہ میں اپنے مالک حقیقی سے جاملے تھے جس کے بعد ڈویژنل انفارمیشن ۱ٓفس ملتان میں فرائض سرانجام دینے والے رائو شکیل احمد کو تبدیل کرکے ڈسٹرکٹ انفارمیشن ۱ٓفیسر جھنگ تعینات کیا گیا تھا اور ان کے پاس ڈسٹرکٹ انفارمیشن ۱ٓفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عہدہ کا اضافی چارج بھی تھا۔

(جاری ہے)

رائو شکیل احمد مرحوم انتہائی ملنسار، محنتی، فرض شناس، خوش مزاج اور دکھی انسانیت کی فلاح و بہبود کے جذبہ سے سرشار جواں سال افسر تھے جنہوں نے حکومتی پالیسیوں کی دن رات ترویج کے ساتھ ساتھ انتظامیہ و صحافیوں کے درمیان بہترین روابط قائم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔یہ عجیب حسن اتفاق ہے کہ وہ بھی 29 تاریخ کو ہی ایک المناک سانحہ میں اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔رائو شکیل احمد مرحوم کی نما زجنازہ بعد نماز عصر ان کے ۱ٓبائی علاقہ قصبہ ککڑ ہٹہ کبیر والا میں ادا کی جائے گی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں