ڈپٹی انسپکٹر جنر ل جیل خانہ جات فیصل آباد ریجن سعید اللہ گوندل کا ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کااچانک دورہ

جمعہ 10 جولائی 2020 22:20

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2020ء) ڈپٹی انسپکٹر جنر ل جیل خانہ جات فیصل آباد ریجن سعید اللہ گوندل نے جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کااچانک دورہ کیا۔انہوں نے دوران وزٹ محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کی ہدایات کے مطابق کورونا وائرس سے بچائو کی بابت کئے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دوران معائنہ ڈپٹی انسپکٹر جنر ل جیل خانہ جات نے ایڈمن بلاک ، کچن اسیران ، نو عمر اسیران وارڈ، ہسپتال، حوالاتی اسیران کی بیرکس اور بلاک کے علاوہ خواتین وارڈ اور دیگرشعبوں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل فرخ سلطان اور جیل کے دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے جیل اسیران کی فلاح وبہبود کیلئے خصوصی فنڈ جاری کئے جانے پر اسیران کو گرمی سے بچانے کیلئے ڈیزرٹ کولرز اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی کیلئے واٹر چلرز مہیا کئے گئے ہیں جن کو جیل میں مختلف مقامات پر نصب کروایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے اسیران اور ملاقاتیان کیلئے بنیا دی سہولیات کی فراہمی اور جیل قوانین کے مطابق ان کی خصوصی دیکھ بھال کی تلقین کی ۔

انہوں نے خواتین وارڈ میں خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے خصو صی طور پر بنائے گئے کچن اور دیگر انتظامات سمیت کھانے کے معیار کوچیک اوراس پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوںنے سپرنٹنڈنٹ جیل کو اسیران کیلئے فلاح و بہبود کے کام جاری و ساری رکھنے کی ہدایات جاری کیں ۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات نے جیل انتظامیہ کی طر ف سے کئے گئے تمام جامع انتظامات کو تسلی بخش قرا ردیا اور جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا ۔

اس موقع پرجیل ہذا میں وافر مقدار میں ہاتھ دھونے کے صابن اور واش رومز کی صفائی کیلئے واش روم کلینرز اور صفائی برش وغیرہ کے مناسب سٹاک کا انتظام کیا گیا تھا ۔اپنے وزٹ کے دوران ڈی ۱ٓئی جی نے ہمہ وقت بہترین سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جانے کے ضمن میں خصوصی طور پر ہدایات بھی دیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں