جھنگ،ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کا غلام بنی بلاک مکمل ہوتے ہی بیڈز و دیگر سامان کی منتقلی کا سلسلہ شروع ہو چکا

بدھ 31 جنوری 2024 17:23

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2024ء) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا غلام بنی بلاک مکمل ہوتے ہی بیڈز و دیگر سامان کی منتقلی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ ان تمام امور کا جائزہ لینے کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے محکمہ ہیلتھ و بلڈنگ کے افسران کے ہمراہ غلام نبی بلاک کا وزٹ کیا۔

(جاری ہے)

موقع پر محکمہ ہیلتھ کے افسران سے نئے بلاک میں ایمرجنسی و وارڑز کے حوالے سے بریفنگ لی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی کو وسیع رکھنے کے حوالے سے احکامات جاری کئے اور اس امر کا اظہا کیا کہ غلام نبی بلاک کی تکمیل کا عالی شان منصوبہ عوام کو صحت کی سہولیات کے حوالے سے نعمت سے کم نہ ہے۔برسوں سے زیر التوا منصوبہ کی تکمیل پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ضلع کی عوام سے کیا گیا وعدہ پورا ہوا۔\378

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں