ماہ رمضان میں صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اقدامات جاری

بدھ 20 مارچ 2024 17:32

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ماہ رمضان میں صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اقدامات جاری۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے سستا رمضان بازار میں ایگریکلچر فیئر پرائس شاپ کا دورہ کیا۔ ایگریکلچر فیئر پرائس شاپ پر اشیاء کے ریٹس و کوالٹی کو چیک کیا۔سستا رمضان بازار میں خریداری کرنے والے شہریوں سے بھی ریٹس کے حوالے سے دریافت کیا۔اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کے افسران نے سستا رمضان بازار میں اشیاء خوردونوش کی سپلائی پر بریفنگ دی۔ \378

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں