جھنگ، ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے صحت کی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے رات گئے مراکز صحت کا اچانک دورہ

بدھ 3 اپریل 2024 17:46

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی جاری ہے ۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے صحت کی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے رات گئے مراکز صحت کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر موضع باغ کے وزٹ کے دوران عملہ کی غیر خاضری پر اظہار برہمی کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے سی او ہیلتھ کو انچارج رورل ہیلتھ سنٹر کو شوکاز جاری کرنے جبکہ ڈی ڈی ایچ او اور غیر حاضر عملہ سے وضاحت طلب کرنے کے بھی احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ہیلتھ کو عملہ کی حاضری یقینی بنانے کی سخت ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنرکی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنر کو مراکز صحت کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایات کر دی گئیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں