جھنگ میں لین دین کے تنازعہ پر نوجوان قتل ،مقدمہ درج

اتوار 13 ستمبر 2015 18:01

جھنگ ۔(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) جھنگ کے علاقے موضع سمندو آنہ میں چار افراد نے لین دین کے تنازعہ پر نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق محمد حسین نامی شخص نے پولیس کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ عمران اور ندیم وغیرہ چار افراد نے اس کے بھائی محمد ثقلین کو لین دین کے تنازعہ پر چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس تھا نہ احمد پور سیال نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں