ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے چا ر لاکھ55ہزار 64بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے،ای ڈی او ہیلتھ

بدھ 14 دسمبر 2016 17:19

جھنگ۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں آئندہ تین روزہ انسداد پولیو کی قومی مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے چا ر لاکھ55ہزار 64بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جسے سو فیصد کامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت کی طرف سے مجموعی طورپر1063ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خا ن نے منعقدہ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتائی۔انہوںنے بتایا کہ آئندہ تین روزہ 19دسمبرتا 21دسمبر2016 انسداد پولیومہمکے آغاز سے قبل ہی بھر پور تشہیر کے ساتھ ساتھ اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مسافر بچوں کو بھی ویکسین دی جائے تاکہ کوئی بچہ پولیوقطرے سے رہ نہ جائے۔انہوںنے کہا کہ اس حوالہ سے والدین بھی اپنے بچوں کو عمربھر کی معذوری سے بچانے کے لئے محکمہ ہیلتھ کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بناتے ہوئے پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلاوائیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں