جہلم ،3منشیات فروش ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

جمعہ 29 مارچ 2024 03:30

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) جہلم پولیس نے منشیات فروش ملزمان کیخلاف کریک ڈائون جاری کرتے ہوئی3 ملزمان کوگرفتارکرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنڈ دادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی شان کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 2کلو 100گرام چرس برآمد، سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی رضاکو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1کلو 50گرام چرس برآمد، کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عدیل رضا سے 20لیٹر شراب معہ 12کپیاں برآمد کر لیں، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔

ڈی پی اوجہلم ناصرمحمودباجوہ نے کہاکہ منشیات فروش ملزمان معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں