سستا رمضان بازار شہریو ں کیلئے بڑی سہولت ہے یہاں تمام اشیاء خوردو نوش انتہائی مناسب قیمتوں پر ہر شہری کیلئے دستیاب ہیں ڈی سی جہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 14 مارچ 2024 14:49

سستا رمضان بازار شہریو ں کیلئے بڑی سہولت ہے یہاں تمام اشیاء خوردو نوش انتہائی مناسب قیمتوں پر ہر شہری کیلئے دستیاب ہیں ڈی سی جہلم
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2024ء) سستا رمضان بازار شہریو ں کیلئے بڑی سہولت ہے یہاں تمام اشیاء خوردو نوش انتہائی مناسب قیمتوں پر ہر شہری کیلئے دستیاب ہیں ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے رمضان سہولت بازار کا دورہ کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم مبین احسن اور میونسپل کمیٹی حکام نے ڈی سی جہلم کو رمضان بازار میں دستیاب اشیاء، قیمتوں اور شہریوں کیلئے سہولیات بارے بریفنگ دی، ڈی سی جہلم نے مختلف سٹالز پر جاکر سبزیوں، پھلوں، گوشت اور دیگر اشیا کی کوالٹی اور قیمتوں کو چیک کیا اور خریداری کیلئے آئے ہوئے شہریوں سے رمضان بازار بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے سستے بازار قائم کئے گئے ہیں تاکہ ہرشہری مناسب قیمت پر اپنی ضرورت کا سامان خرید سکے، رمضان بازار میں اشیا کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں