جہلم ،دکاندار کو لوٹنے والے ڈاکو کو علاقہ مکینوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا

اتوار 7 اپریل 2024 18:10

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2024ء) تحصیل دینہ کے نواحی گاؤں دھنیالہ میں دکاندار اور اس کے عزیزکو لوٹنے والے ڈاکو کو علاقہ مکینوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، جبکہ ایک ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ تھانہ دینہ کے علاقہ دھنیالہ میں سرفراز نامی دکاندار اپنے قریبی عزیز کے ہمراہ رات 1 بجے دکان بند کر کے اپنے آبائی گاؤں کالووال جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے 2 موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا۔

(جاری ہے)

اس طرح ڈاکوؤں نے نقدی،موبائل فون، اے ٹی ایم کارڈ وغیرہ چھین کر فرار ہونے لگے تو دونوں نوجوانوں نے شور مچادیا شور سن کر علاقہ مکین گھروں سے باہر نکل آئے اور دونوں ڈاکوؤں کا تعاقب شروع کر دیا جس سے مکینوں نے ایک ڈاکو کو گھیرے میں لیکر پکڑ لیا۔ پکڑے جانے والے ڈاکو کی شناخت عرفان عرف فانا ولد سلیمان نمبردار سکنہ ریحانہ گوجراں کے نام سے ہوئی۔مکینوں نے ڈاکو اور ان کے زیر استعمال موٹرسائیکل تھانہ منگلا پولیس کے حوالے کر دی جبکہ دوسرے ڈکیت کی پولیس نے تلاش شروع کردی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں