عید کے موقع پر گاڑیوں کے کرایہ جات معمول کے مطابق رکھے جائیں،ڈی سی جہلم

پیر 8 اپریل 2024 18:20

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) عید کے موقع پر گاڑیوں کے کرایہ جات معمول کے مطابق رکھے جائیں کسی قسم کے زائد کرایہ جات وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔ ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے یہ بات جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ کرتے ہوئے مسافروں اور گاڑی مالکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر اپنے گھروں میں جانے والوں کو ریلیف فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اس موقع پر عید ی کے نام پر کسی قسم کے زائد کرایہ جات وصول کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے ڈی سی جہلم نے اس موقع پر ایک گاڑی کی فٹنس مکمل نہ ہونے پر روڈ ٹریفک اتھارٹی کو فوری طور پر گاڑی قبضہ میں لینے اور مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کا حکم دیا۔\378

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں