عیدالفطر کے تینوں ایام ریسکیو اہلکار عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت موجود رہے ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

ہفتہ 13 اپریل 2024 18:30

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم انجینئر سعید احمد نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے تینوں ایام ریسکیو اہلکار عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت موجود رہے اور مجموعی طور پر 208 افراد کو ریسکیو کیا ۔ میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122کی جانب سے جاری پریس ریلیزکے مطابق عید کے تینوں ایام میں 203 ایمرجنسیز پر رسپانس کر کے 208 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا۔

(جاری ہے)

ان ایمرجنسیز میں 208 مریضوں میں سے 43 افراد کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 165 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ان 203 ایمرجنسیز میں سے روڈ ٹریفک حادثات کی تعداد 58 رہی اور ان حادثات میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 75 ہے۔ میڈیکل ایمرجنسیز کی تعداد 115، اونچائی سے گرنے کے 06 اور آ گ لگنے کے 03 واقعات رونما ہوئے جبکہ متفرق ایمرجنسیز کی تعداد 15 رہی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا کہنا تھا کہ عیدالفطر کے موقع پر ریسکیوز نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی ہے جو کہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 کا ارادہ عوام کا اپنا ادارہ ہے اور ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں