جہلم عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے، ڈپٹی کمشنر

منگل 16 اپریل 2024 23:38

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ جہلم عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے، ان خیالات کا اظہارانہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گزشتہ ماہ رمضان کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی پر ڈی سی جہلم نے شاباش دی اور کہا کہ پرائس کنٹرول کا سلسلہ اسی طرح جاری رکھا جائے اور ناجائز منافع خوری کے مرتکب تاجروں اور دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔\378

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں