تندور مالکان مقرر کردہ قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کارروائی کی جائے گی،ڈی سی جہلم

منگل 16 اپریل 2024 20:20

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر)سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ تندور مالکان مقرر کردہ قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کارروائی کی جائے گی،ڈی سی جہلم نے مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ دی ہے، ڈی سی نے گزشتہ روز پنجاب حکومت کیجانب سے روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کیلئے مختلف تندوروں کا دورہ کیا اور وہاں روٹی کے معیار، وزن اور قیمت بارے آگاہی حاصل کی، اسلامیہ سکول روڈ پر کم وزن روٹی فروخت کرنے پر تندور مالک کو 5 ہزار جرمانہ اور آئندہ محتاط رہنے کی وارننگ دی گئی ، سول لائن پر بھی مختلف تندرووں پر صفائی، آٹے کے معیار اور قیمت بارے چیکنگ کے دوران ڈی سی نے تندور مالکان کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے ریلیف عوام تک پہنچانے میں روکاوٹ بننے والے عناصر کو سخت قانونی کارروائی کاسامنا ہو گا۔

\378

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں