ڈی سی جہلم کی زیر صدارت اجلاس ، مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ

بدھ 17 اپریل 2024 20:44

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ضلع کے مختلف اداروں کی کارکردگی، مسائل اور ضروریات کا جائزہ لینے کے لیے ڈی سی جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ صحت کے افسران، ڈسٹرکٹ جیل کے سپرٹنڈنٹ، محکمہ جنگلات اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈسٹرکٹ جیل میں پیرا میڈیکل اور ڈینٹل سرجن کی تعیناتی نہ ہونے پر مسائل کا جائزہ لیا گیا جبکہ محکمہ صحت نے اس حوالے سے اپنے اقدامات پر بریفنگ دی۔

محکمہ جنگلات نے اپنی کارکردگی بریفنگ میں بتایا کہ حالیہ موسم بہار میں دو لاکھ پندرہ ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جس میں سے اب تک دو لاکھ سے زائد پودے لگائے جا چکے ہیں باقی پر کام جاری ہے ڈی سی جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے مختلف محکموں کو آپس میں بہتر کوآرڈینیشن قائم کرنے اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔\378

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں