مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور استحکام پاکستان کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا،مقررین

ریلی کا آغاز پی ڈبلیو ڈی ریسٹ حویلی سے ہوا جو حویلی شہر کا چکر لگاتے ہوئے ایک بڑے احتجاج کی شکل اختیار کر لی اور انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی

پیر 5 فروری 2024 14:11

حویلی کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2024ء) حویلی کہوٹہ ہیڈ کوارٹر میں 5فروری یوم یکجہتی کشمیر اس عہد کی تجدید کے ساتھ منایا گیا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور استحکام پاکستان کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ صبح کے وقت مساجد میں کشمیر کی آزادی اور استحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں 10 بجے سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی،بعدازن پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤس سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں ڈپٹی کمشنر حویلی راجہ عمران شاہین،ایس ایس حویلی خواجہ امیر الدین، سول سوسائٹی انجمن تاجران،طلباء و طالبات، صحافی حضرات وکلاء افسران و اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ریلی کا آغاز پی ڈبلیو ڈی ریسٹ حویلی سے ہوا جو حویلی شہر کا چکر لگاتے ہوئے ایک بڑے احتجاج کی شکل اختیار کر لی اور انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آج کا دن ایک تاریخی دن ہے آج کشمیریوں نے ساری دنیا کے سامنے واضح کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اربوں ڈالر خرچ کرکے دنیا عالم کو گمرا ہ نہیں کر سکتا بھارتی مقبوضہ کشمیر میں سات لاکھ سے زائد فوج کو لگا کر نہتے بچوں، بوڑھوں،جوانوں اور خواتین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے جونہ صرف عالمی امن کیلئے خطرہ ہے بلکہ بھارت کا رہ اقدام پوری دنیا کے امن کو تہس نہس کر دیگا، ہم اپنے اسلاف کے ادھورے چھوڑے ہوئے مشن کی تکمیل کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور مقبوضہ کشمیر کو بھارت سے آزاد کرواکر اس کا الحاق پاکستان سے عملاً کرتے ہوئے تکمیل پاکستان کریں گے،مقررین نے کہا کہ بھارت لاٹھی گولی اور تشدد کے ذریعے تحریک آزادی کشمیر کو ختم نہیں کر سکتا جس قدر تشدد ہوگا یہ تحریک مزید تیز ہوگی،آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت اور آپوزیشن تمام سیاسی جماعتیں ایک نقظہ پر کھڑی ہیں اگر بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام پر ظلم و بربریت اور حق خودارادیت نہ دیا تو ہم بھارت کے خلاف عملا میدان میں کود پڑیں گے اور بندوقیں اٹھاکر کشمیر سے بھارت کو بھگواکر دم لیں گے،مودی سرکار اور ہندو کورٹ نے آرٹیکل 370 اور 35A کا خاتمہ کر کے تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کی ناکام کوشش کی ہے پوری دنیا میں موجود کشمیری سرحد پار اپنے نہتے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ چیٹان کی طرح کھڑے ہیں،جب تک کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق خودارادیت مل نہیں جاتا ہم چین سے نہیں بھیٹں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حویلی کہوٹہ راجہ عمران شاہین کا کہنا تھا کہ آج کے دن ہم اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کو یہ یاد کروا رہے ہیں کی مسلہ کشمیر پر جو قراردادیں پاس ہوئی ہیں ان پر عملدرآمد کروایا جائے اور درندہ بھارتی فوج کو مقبوضہ وادی سے نکلا جائے، بھارت مقبوضہ وادی میں کالا قانون کرفیو نافذ کر کے ہمارے نوجوانوں کو شہید کیا جا رہا ہے، ہماری ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کی عصمتیں پامال کی جا رہی ہیں ہمارا وکیل پاکستان ہے جو ہمیشہ ہمارا ساتھ کھڑا ہے،بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر جو ظلم کرتی ہے وہ ناقابل برداشت ہے،عالمی برداری مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نو ٹس لے اور مظلوم کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق حق خود ارادیت دلوانے میں مؤثر کردار ادا کرے۔

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں