بلدیا تی الیکشن میں تحریک انصاف ریکارڈ کا میا بی حاصل کریگی ،سردار مظہر حسین

ہفتہ 19 ستمبر 2020 21:47

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2020ء) آئندہ بلدیا تی الیکشن میں پا کستان تحریک انصاف ریکارڈ کا میا بی حاصل کریگی ، سابقہ حکو مت نے ملک کو جی بھر کا لو ٹا اور تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ، وزیر اعظم پا کستا ن عمران خان واحد لیڈ ر ہیں جو پا کستان کو سنبھال سکتے ہیں اور تر قیافتہ ممالک کے برابر کھڑا کرینگے ، ایم این اے تحریک انصا ف حلقہ این ای57صداقت علی عبا سی اور ایم پی اے حلقہ پی پی7راجہ صغیر احمد علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے دن را ت کو شاں ہیں ،انشا اللہ بہت جلد سہالہ پھاٹک پر پل کی تعمیر شروع ہو جائے گی ، کہوٹہ شہر کی عوام کا سب سے بڑا مسلئہ پانی کا تھا اس پر بھی تیزی کے ساتھ کا م جاری ہے ، عوام سے جو بھی وعدے کیئے گئے وہ ہر صو رت پو رے ہونگے ، تحریک انصا ف بلدیا تی الیکشن میں پنجاب بھر سے کلین سویپ کریگی ، ان خیا لات کا اظہا ر پا کستا ن تحریک انصا ف کہوٹہ کے نائب صد ر و ممتا ز سیا سی و سماجی شخصیت سردار مظہر حسین نے صحافیوں سے با ت چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحر یک انصا ف کی مقا می قیا دت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کام کر رہی ہے ، انشا اللہ مشکل ترین دور ختم ہو چکا ہے خو شخالی کا نیا دور شرو ع ہو نے والا ہے ، عوا م نے بہت صبر کیا اور تحر یک انصا ف کا سا تھ دیا ، اب پا کستا ن دنیا میں اپنا مقا م حاصل کر یگا ، انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصا ف بلد یا تی الیکشن میں کہوٹہ سمیت پو رے پنجاب سے ریکارڈ کا میا بی حاصل کریگی ۔

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں