کہوٹہ کے علاقہ ڈونگی بائی پاس کے قریب ڈیری فارم سے 35 سالہ نوجوان کی نعش برآمد

بدھ 13 مارچ 2024 15:56

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2024ء) پولیس تھانہ کہوٹہ کے علاقہ ڈونگی بائی پاس کے قریب ڈیری فارم سے 35 سالہ نوجوان کی نعش برآمد ہوئی ہے۔مقتول کی شناخت ریاست عرف بلی سکنہ ڈونگی کہوٹہ کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ مقتول کو سر میں پائپ مار کر قتل کیا گیا ہے ، جبکہ نا معلوم قاتل رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہو گئے ہیں ۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی کہوٹہ مرزا طاہر سکندر ، ایس ایچ او کہوٹہ عزیز اسلم نیازی اور ایچ آئی یو کے سب انسپکٹر طاہر مسعود دھمیال کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ جبکہ پی ایف ایس اے کی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دی۔\378

متعلقہ عنوان :

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں