پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلی مشروبات کی فیکٹری پر چھاپہ ،پیپسی کولا،سیون اپ کی خالی بوتلیں اور ہزاروں ڈھکن برآمد

جمعہ 15 مارچ 2024 14:44

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2024ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہوٹہ پولیس کے ہمراہ جعلی مشروبات کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر پیپسی کولا، سیون اپ کے ہزاروں ڈھکن ، خالی بوتلیں اور دیگر سامان برآمد کرکے لوڈر رکشہ قبضہ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

کہوٹہ شہر کوٹلی لنک روڈ میں کئی گھنٹے انتظار کے بعد پولیس نے تالے توڑ کر محکمہ فوڈ کی ٹیم کے سا تھ جا کر آپریشن کیا۔ محکمہ فوڈ پنجاب کی ٹیم اور پولیس انسپکٹر سردار عنصر نے کئی گھنٹے انتظار اور بار بار فون کرنے کے باوجود فیکٹری مالکان کے نہ آنے پر مین دروازے کے تالے شہریوں و تاجران کی موجودگی میں توڑ کر کمروں میں داخل ہو گئے اندر موجود لوڈر گاڑی پولیس نے قبضے میں لے لی۔

متعلقہ عنوان :

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں