چیئرمین مانیٹرنگ کمیٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی بلال یامین ستی کا کہوٹہ کا دورہ،نگہبان رمضان پیکج سٹالز کا جائزہ لیا

منگل 26 مارچ 2024 15:48

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) چیئرمین مانیٹرنگ کمیٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی ایم پی اے حلقہ پی پی 6 بلال یامین ستی نے کہوٹہ کا دورہ کیا ۔نگہبان رمضان پیکج کے سلسلہ میں مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور اقدامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انکے ہمراہ چیف آفیسر کہوٹہ بلال مخدوم ، تحصیلدار کہوٹہ ملک سعید اور سول ڈیفنس کے اہلکاران بھی تھے بلال یامین ستی بے انکے ہمراہ صاف ستھرا پنجاب کے حوالے سے شہر کا معائنہ بھی کیا ۔

اس موقع پر بلال یامین ستی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کی ہدایات کے مطابق غریب عوام کو ان کی دہلیز تک فراہمی کو یقینی بنائیں گے ۔ عوام شکایات کی صورت میں رابطہ کریں، ازالہ کیا جائے گا۔ انشاء اللہ عوام کو ریلیف دینے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں