کہوٹہ ، طاہر میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا

جمعرات 14 ستمبر 2023 22:08

کہوٹہ  ، طاہر میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ  ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا
کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2023ء) کہوٹہ میں طاہر میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا، ٹورنامنٹ میں تحصیل کہوٹہ کی 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ٹورنامنٹ کی سرپرستی صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل وسیم احمد جنجوعہ کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرنل وسیم جنجوعہ نے کہا کہ کہوٹہ میں ایک سپورٹس سٹیڈیم کے حوالے سے جدوجہد جاری رکھوں گا ، نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بس پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے ۔

اس موقع پر صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر ، جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن کہوٹہ راجہ فیصل نذیر ایڈووکیٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا اور حیدر کیانی، راجہ محسن و دیگر نوجوانوں کو شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر سراہا اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں