قلات ،لیویز اور چوروں کے درمیان فائرنگ تبادلہ، ایک شخص جاں بحق ،دو اے ٹی ایف اہلکاروں ،ایک لیویز اہلکار سمیت تین اہلکار شدید زخمی

اتوار 14 اپریل 2024 21:15

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) قلات میں لیویز اور چوروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو اے ٹی ایف اہلکاروں اور ایک لیویز اہلکار سمیت تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

لیویز حکام کے مطابق قلات کے علا قے میلبی میںڈاکو چرواہے سے ریوڑ چھین کر لے جارہے تھے کہ لیویز نے فوری طورپر کا رروائی عمل میں لائی جس پر لیویز اور چوروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو وںکی فائرنگ سے دواے ٹی ایف اہلکار اور ایک لیویز اہلکار سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ شہری محمد داؤد زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہارگیا زخمیوں میں لیویز اہلکار ذولفقار اور اے ٹی ایف کے دو اہلکار احمد خان اور سرفراز شامل ہیں ۔

لیویز نے لاشوں اور زخمی کو فوری طوپرہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعدلا ش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کارروائی جا ری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں