لگتا ہے کیسکو فیصلہ کرچکا ہے زمیندار برادری خوشحال زندگی سے محروم ر ہیںاورگھٹن زدہ ماحول میں سانس لیں،ترجمان بی این پی سوراب

پیر 30 اکتوبر 2023 23:04

سوراب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2023ء) بلوچستان نیشنل پارٹی سوراب ترجمان نے کہا ہے کہ لگتا ہے کیسکو یہ منفی فیصلہ کرچکا ہے کہ زمیندار برادری خوشحال زندگی سے محروم رہیں اور وہ گھٹن زدہ ماحول میں سانس لیں لیکن بلوچستان نیشنل پارٹی اس منفی روش کو تسلیم نہیں کریگی،زراعت صرف زمیندار کا مسلہ نہیں بلکہ اس سے پورا بلوچستان وابستہ ہے۔

(جاری ہے)

کیسکو کی ناروا و منفی سلوک کے خلاف اور زمینداروں کے مشکلات کے ازالے اور فلاح کیلیے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے اکثریتی عوام کا روزگار زراعت اور بارڈر ٹریڈ سے وابستہ ہیں۔اور وفاقی حکومت ان دونوں زریعہ معاش کو برباد کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا بھی بنیادی ذریعہ معاش زراعت سے وابستہ ہیں اور اسی طرع اکثریتی عوام کا تعلق زراعت سے ہے ۔ جب بھی بلوچستان کی فصل تیار ہونے کو ہوتی ہے وفاقی حکومت زمیندار برادری کی مخالف بن جاتی ہے۔اور کبھی لوڈشیڈنگ و کم وولٹیج سے نقصان کرایا جاتا ہے اور ساتھ ہی ایران بارڈر سے یہ فصلیں لائی جاتی ہیں تاکہ بلوچستان کے زمیندار کو معاشی نقصان پہنچایا جاتا ہیں

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں