سوراب ،ڈکیتی کی واردات ، تاجر کی دکان میں نقب زنی کے نتیجے میں ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کاسامان لے اڑے

ہفتہ 9 مارچ 2024 23:18

سوراب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2024ء) سوراب میں ڈکیتی کی بڑی واردات ، تاجر کی دکان میں نقب زنی کے نتیجے میں ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے سامان بآسانی لے اڑے، واقعہ کے نتیجے میں تاجر برادری شدید برہم ،انتظامیہ سے ملزمان کی فوری گرفتاری اور وارداتوں کے روک تھام کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سوراب مین بازار میں ڈاکوؤں نے علاقے کے معروف اور قدیمی دکان کو اپنی واردات کا ہدف بناکر چھت میں نقب لگاتے ہوئے دکان سے مبینہ طور پر پانچ لاکھ روپے سے زائد کا سامان لے گئے، متاثرہ تاجر عبدالحلیم ریکی کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کے درمیانی شب نامعلوم ڈاکوؤں نے ان کی پرچون کی دکان کے چھت میں نقب لگا کر لاکھوں روپے مالیت کے اشیاء اور نقد رقم اپنے ساتھ لے گئے جبکہ بڑی تعداد میں دیگر مختلف قیمتی اشیاء کو ضائع کرچکے ہیں ، واقعہ کی اطلاع جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور تاجران بڑی تعداد میں متاثرہ دوکان پر جمع ہوگئے انہوں نے ڈکیتی کی واردات پر شدید تشویش اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوراب کے بازار کے دکانوں کی حفاظت کے لئے نصف درجن سے زائد نجی چوکیدار جبکہ اسی تعداد میں انتظامیہ کے سرکاری اہلکار مقرر ہیں مگر اس کے باوجود اتنی بڑی واردات کا رونما ہونا انتظامیہ اور چوکیداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، اس واردات کے نتیجے میں علاقے کی عوام خصوصاً تاجر برادری میں شدید تشویش اور عدم تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے، انہوں نے انتظامیہ سے واقعہ کا نوٹس ، ملوث ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری اور شہر میں امن وامان کے قیام کے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہی.

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں